تازہ ترین

مریم نواز کی عمران خان پر شعر کے ذریعے تنقید

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شعر کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں مانسہرہ جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر حبیب جالب کے شعر کے ذریعے تنقید کی۔مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے بعد اب عمران خان نے سپریم کورٹ کی منتیں شروع کر دی ہیں۔لیگی رہنما نے جلسے میں عمران خان کو حبیب جالب کے شعر کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایااور شرکا کو شعر سنایا کہ ’ یہ جو تنہا وطن کے مامے ہیں، یہ لمبے لمبے معافی نامے ہیں۔‘یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے مریم نواز کے لیے جلسے میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’بار بار میرا نام لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے‘۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں