تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاقی حکومت پر مقدمہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مارچ روکنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے حالیہ لانگ مارچ کے مقتول کارکن کی تصویر سمجھ کر دوسری تصویر لہرادیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے جو کیا ہے اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔محمود خان نے کہا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے، ان میں کوئی ذمہ دار لوگ نہیں ہیں، آج لیگل ٹیم کو بلایا تھا، ان سے مشاورت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کے خلاف کیس دائر کروں گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں