تازہ ترین

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کیخلاف جواب عدالت میں جمع کرادیا

لاہور (سن نیوز): حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ کا الیکشن ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بالکل آئین و قانون کے مطابق ہوا جو سپریم کورٹ کی 63 اے کی تشریح سے قبل ہوا۔جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ قانون کےمطابق سپریم کورٹ کی تشریح کا وزیراعلیٰ کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا۔حمزہ شہباز نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ سابق گورنر کی جانب سے الیکشن سے متعلق چھان بین غیر قانونی تھی، سیکرٹری اسمبلی کے پاس بھی الیکشن سے متعلق انکوائری کا کوئی اختیار نہیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں