تازہ ترین

پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی: فواد چوہدری

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟ کیا اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں، لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں