تازہ ترین

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام رکھ لیا۔بختاور نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی اور بتایا کے بیٹے کا نام ‘میر حاکم محمود چوہدری’ رکھا ہے۔بختاوربھٹو نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھاہے۔بختاور کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے بعد سے ہی لوگوں کو ان کے بیٹے کی پہلی جھلک کا انتظار ہے تاہم اب تک خاندان کی جانب سے نومولود کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں