تازہ ترین

پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی میں اضافہ، شہری پریشان

اسلام آباد (سن نیوز)پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا جس سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔مہنگائی کے باعث آمدنی سکڑ گئی اور خرچہ بڑھ گیا ہے، شہری پریشان ہیں کہ بجلی کا بل بھریں یا بچوں کا پیٹ پالیں، اسکول کی فیس دیں یا سبزی ،گوشت خریدیں۔ضروری نہیں پہلی تاریخ کو پٹرولیم کی قیمتیں بڑھائیں، مفتاح اسماعیللاہور میں دکان داروں نے پرائس لسٹ ہٹادیں جبکہ منافع خوری روکنے والا کوئی نظر نہ آیا۔پھل، سبزی، بیس سے تیس روپے جبکہ گھی بیس روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔آٹے کی قیمت بھی تین روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں