تازہ ترین

فرخ حبیب کا مریم نواز، حمزہ شہباز کی تقاریر پر ردعمل

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپٹ شریفوں کی جھوٹی اولاد موروثی سیاست کی سیاہ نشانیاں ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تقاریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان نے 6 دن کی مہلت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار کے حصول کا واحد مقصد مقصود چپڑاسیوں کو قانون کی گرفت سے بچانا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مارچ کی کامیابی کی بڑی نشانی کیا ہوسکتی ہے کہ مریم نواز کے بڑوں کی ’کانپیں ٹانگتی‘ رہیں۔عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف زرداری کی منت کروائی ، مریم نوازاُن کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کو خود داری و آزادی مانگنے کی سزا دینے کی کوشش ہے۔فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ چپڑاسیوں اور بھکاریوں کی حکومت اپنے انجام سے دوچار ہے، 6 دن کی مہلت میں انتخابات کا اعلان کیا تو سیاسی اعتبار سے نشان عبرت بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا حصول ہی منزل ہے، کسی طور اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں