تازہ ترین

لاہور: گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

اسلام آباد (سن نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں یہ منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔ان کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔