تازہ ترین

فورسز کا بجٹ گرانٹ کے ساتھ 1400 ارب روپے ہے: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (سن نیوز): وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ فورسز کا بجٹ گرانٹ کے ساتھ 1400 ارب روپے ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حکومتی پلان پر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائے گا جبکہ سعودی عرب بھی ہماری مدد کرے گا تاہم وزیر خزانہ نے سعودی حکومت کی جانب سے ملنے والی مدد سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا، انہوں نے چین کے حوالے سے بھی آئندہ ہفتے اچھی خبر دینے کا اعلان کیا۔آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائیگا: وزیر خزانہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم گزشتہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو لیکر چل رہے ہیں، اگر آئندہ انتخابات میں ہمیں مینڈیٹ ملا تو شاید آئی ایم ایف کے پاس نئے معاہدے کے ساتھ جائیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فورسز کا بجٹ 1340 ارب روپے ہے، اس اس میں فورسز کو ملنے والی گرانٹ بھی شامل کر لیں تو یہ بجٹ 1400 ارب روپے بنتا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ فورسز کا بجٹ جی ڈی پی کے 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں