اسلام آباد (سن نیوز): وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے اونگھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کیا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر بات کی۔وزیراعظم کی تقریر کے دوران ان کے قریب بیٹھے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو نیند ستاتی رہی اور وہ اسمبلی اجلاس میں اونگھتے رہے۔وزیر داخلہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔