تازہ ترین

ویڈیو: مریم نواز نے اپنے لیے شعر سن کر بچے کو گلے لگالیا

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بچے کے منہ سے اپنے لیے شعر سن کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔مریم نوازگزشتہ روز لاہور میں چھاپے کے دوران مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے عہدیدار کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر تعزیت کے لیے پہنچیں جہاں انہوں نے اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔مریم نواز کی شہید پولیس اہلکار کے گھر آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک بچے نے انہیں شعر سنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔بچے نے مریم نواز کو شعر سنایا کہ ’جس کو دیکھ کر کھوجائیں پی ٹی آئی کے ہوش وہواس ، نام ہے ان کا پاکستان کی بیٹی شیرنی مریم نواز‘۔مریم نواز بچے کے شعر پر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور اسے گلے لگالیا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں