تازہ ترین

بہت جلد پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہوگا: فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (سن نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ریکارڈ کا حصہ بنالیں بہت جلد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 200 روپے سے زائدہوگی اور بہت جلد ڈالر 225 روپے سے اوپر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں ملک کا بھٹہ بٹھا دیا گیا، اب پتا چلا ان کرداروں کا کہ امپورٹڈ حکومت صرف کرپشن کرنا جانتی ہے، امپورٹڈ نے معاشی تباہی پھیر دی، بتایا جائے کہ اس ظلم و بربریت کا قوم کو کون حساب دے گا۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کیا ہے جو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے کیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں