تازہ ترین

معاشی ماہرین کے نزدیک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ضروری تھا؟

اسلام آباد (سن نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔معاشی ماہرین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دے چکے تھے۔15 مئی کو جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے معاشی ماہر یوسف نذر نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہ بڑھائی گئی تو روپے کی قیمت اور گرے گی اور مہنگائی اور بڑھے گی۔معاشی ماہرین نے یہ بھی کہا تھا کہ رکشہ اور موٹر سائیکل چلانے والوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کو سبسڈی دینی چاہیے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں