اسلام آباد (سن نیوز): پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کو سینٹ میں چیف وہپ مقرر کردیاگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں چیف وہپ مقرر کیا ہے۔سلیم مانڈوی والا کو چیف ویپ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں عامر ڈوگر سینیٹ میں چیف وہپ کے عہدے پر فائز تھے۔