تازہ ترین

لاہور: پی ٹی آئی کے زیرحراست درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد (سن نیوز)لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیرحراست درجنوں کارکنوں کے خلاف 3 مقدمات درج کرلیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ 2 مقدمات تھانہ شفیق آباد اور ایک مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی، سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔عمران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، لارجر بینچ تشکیلدرخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا، سیکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں