تازہ ترین

سابق کونسلر کے قاتل شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہیں: شفقت محمود

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بتی چوک پر جاں بحق ہونے والے سابق کونسلر کے قتل کا ذمہ دار وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو قرار دے دیا۔لاہورمیں مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شفقت محمود نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے سابق کونسلر فیصل عباس کو بتی چوک پل سے نیچےپھینکا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کےقاتل شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہیں ،فیصل عباس کی موت کی اطلاع ملنے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور تعزیت کے لیے لوگ اکٹھے ہوگئے۔دوسری جانب ترجمان آپریشن ونگ پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل کی ہلاکت پولیس کے ہاتھوں نہیں ہوئی، اس نے خود راوی کے ایک پُل سے دوسرے پُل پر چھلانگ لگائی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں