تازہ ترین

کراچی: پولیس نے نمائش چورنگی سے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو دھر لیا

کراچی (سن نیوز): پولیس نے نمائش چورنگی پرپی ٹی آئی کی متعدد خواتین کوحراست میں لےلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے نمائش چورنگی پر پہنچنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جب کہ اس موقع خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔خواتین پولیس اہلکاروں نے نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 170 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں پی ٹی آئی کارکنان بھی شامل ہیں جب کہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ زیادہ تر گرفتاریاں ساؤتھ زون سے کی گئی ہیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں