تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 17 اموات

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 720 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 440 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 6 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 269 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 384 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 26 ہزار 237 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 9 ہزار 878 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 831 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 1 لاکھ 96 ہزار 19 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 65 ہزار 486 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 529 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 793 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 842 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 774 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 683 ہو گئیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں