تازہ ترین

ایبٹ آباد جلسے میں عوام کی کتنی بڑی تعداد موجود تھی؟ عمران خان کی زبانی سنیے

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد عوامی سطح پر پر زور جلسوں کا آغاز کر چکے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کیے جانے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی ماضی سے اب تک اپنے کیے جانے والے جلسوں میں لاکھوں عوام کی شرکت کا دعویٰ کرتی آئی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ روز کیے جانے والے جلسے کے مقام پر عمران خان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے کیے گئے شکوے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ایبٹ آباد میں جلسہ کیا، جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان جہاں موجودہ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لینا نہیں بھولے وہیں جلسے سے قبل وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سےشکوہ کرتے بھی نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں