تازہ ترین

مسجد نبوی میں بلاول کی آمد پرکوئی نعرے نہیں لگے: سعید غنی

اسلام آباد( سن نیوز)مسجد نبوی میں ’جئے بھٹو‘ کے نعرے لگنے سے متعلق سعید غنی کا مؤقف سامنے آگیا۔پی پی رہنما سعید غنی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز پر بات کی۔سعید غنی نے کہا کہ ’ یہ صریحاً جھوٹ ہے، میں خود چیئرمین بلاول کے ساتھ تھا، کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا البتہ مسجد نبوی میں سینکڑوں افراد نے چیئرمین بلاول کو سلام کیا، ہاتھ ہلاکر خوشی کا اظہار کیا‘۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔مسجد نبوی ﷺ کی بےحرمتی کے ایک روز بعد عمران خان کا مؤقف سامنے آگیابغیر کسی اگر مگر کے مسجد نبوی کا واقعہ ہر صورت قابل مذمت ہے: نور الحق قادری

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں