اسلام آباد( سن نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی ۔راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیےنام دینے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت میں شامل اتحادیوں نے حکومت میں آنے سے قبل اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جو بھی نئی حکومت آئے گی وہ انتخابی اصلاحات کے بعد نئے الیکشن کا اعلان کرے گی۔
انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی
