تازہ ترین

بزدار کابینہ اجلاس کے بعد گورنر کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ سکتے ہیں: ذرائع

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار کابینہ اجلاس کے بعد گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا تھا جس کے بعد عثمان بزدار نے فوری طور پر کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کابینہ اجلاس کے بعد گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔دوسری جانب گورنر ہاؤس لاہور میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں