تازہ ترین

صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی: حماد اظہر

اسلام آباد( سن نیوز): سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی، وقت پر مقامی گیس کی diversions نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈیفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کر اس کا سٹاک بھی ختم کردیا، صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔ حماد اظہر کاکہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت ان چھٹیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائی بیٹھی ہے، ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی۔