اسلام آباد( سن نیوز)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کےوفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان دیا اور پیروڈی کرتے ہوئے ادھورا شعر لکھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ ادھورا شعر لکھاکعبے کس منہ سے جاؤ گے امپورٹڈشرم تم کو۔۔۔۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں لکھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچ پر عیاشی ان کی بےشرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے ۔
شاہ محمود کا طنز، ٹوئٹ میں ادھورا شعر لکھ دیا
