اسلام آباد( سن نیوز)کراچی کے باغ جناح میں جلسے کے بعد عمران خان نے شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو میں کراچی جلسے کے فضائی مناظر دکھائے گئے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں عمران خان نے’ شکریہ کراچی‘ لکھ کر کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی میچ سے ہی باہر ہو جائے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور ن لیگ کا فارن فنڈنگ کا کیس اکٹھا سنا جائے۔
جلسے کے بعد عمران خان کا کراچی والوں کیلئے پیغام
