تازہ ترین

پرویز اشرف کے بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا امکان

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کسی اور نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام چیلنج، سماعت کل ہو گیدوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی ختم ہو گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو سکتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں