اسلام آباد( سن نیوز): وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں کہتا تھا استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو اور اسمبلی توڑ دو میں اس وقت بھی ٹھیک تھا، جب کہتا تھا گورنر راج لگادو تو اس وقت بھی ٹھیک تھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہونا چاہیے اور باہر نکلنا چاہیے، قوم کو بتانا چاہیے ان کے اصل چہرے کیا ہیں یہ کرائے کے ٹٹو ہیں، یہ وہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھائیں گی، ان کے خلاف یہ ایک ہی حل ہے۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی سمجھ رہا ہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا، کیسے ہوا، کس طرح ہوا اور کس نے کیا، قوم کو سب سمجھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی اس کیس میں بے نقاب ہوگیا ہے جب کہ ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، اگر کوئی سمجھ رہا ہےکہ ہم ہتھیار پھینکیں گے تو نہیں جناب۔
ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے: شیخ رشید
