اسلام آباد( سن نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدرات اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں جلد عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اجلاس میں ممبر سندھ اور بلوچستان کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتِ حال اور حلقہ بندیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
حلقہ بندیاں 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہسیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلبالیکشن کمیشن کے اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق مردم شماری کے نوٹیفکیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کا انتظار کیے بغیر حلقہ بندیوں پر کام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں پر کام 4 ماہ کے عرصے میں مکمل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن: جلد عام انتخابات پر غور
