لاہور ( سن نیوز): پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا۔دوران خطاب نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو باہر آنا چاہیے۔تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کی کارروائی، نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیان لیگی ایم این اے کھیل داس نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ ہاؤس لے آئے دیے گئے پیغام میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے لیے کارکنان اپنا رول ادا کریں۔ اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ رائے بھی لی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اہم موڑ پر کھڑا ہے، ہماری غفلت اور سستی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے، آپ اس کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔
ملکی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کا کارکنوں کیلئے ’خاص پیغام‘
