اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کل آپ سب کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سرپرائز کا کل بتا دیتے، تو آج اپوزیشن والے تکلیف میں نہ ہوتے، بیرون ملک سے ان کی حکومت تبدیلی کی سازش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس خط میں بیرونی سازش ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے خطاب
