اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندو خیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر دوبارہ حملہ کریں گےان کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا۔پی پی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے تمام کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔6ان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس اب بھی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے اور قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔عبدالقادر مندو خیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس 169 ممبرز پورے ہیں، 3 بندے بھی پورے کر لیں گے۔
پرویز خٹک نے کہا سندھ ہاؤس پر دوبارہ حملہ کرینگے: عبدالقادر مندوخیل
