اسلام آباد( سن نیوز)مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ ساتھی وزیر اعظم عمران خان سے ملنے جا رہے ہیں، میں نے ملنے سے معذرت کر لی ہے۔ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پہلے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے، ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا مرحلہ آئے گا تو پھر دیکھیں گے، وہ بہتر امیدوار ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنے تو پنجاب کا سیاسی ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہمارے کچھ ساتھی وزیر اعظم سے ملنے جا رہے ہیں، جلیل شرقپوری
