اسلام آباد( سن نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کی تعداد زیادہ ہے، اپوزیشن کے پاس اب تک 200 اراکین موجود ہیں۔کراچی سے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ 172 کا نمبر اتحادیوں کے ساتھ عمران کے پاس نہیں ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ 4 منحرف اراکین واپس آگئے لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ بہت اعتماد سے بولتے ہیں، پہلے کہا ٹرمپ کارڈ ہے وہ بدل گیا، سرپرائز کے بعد خط سامنے آگیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی جو لیتے ہیں وہ چور ہوتے ہیں، قومی خزانہ واپس لانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی گئی تھی۔سعید غنی نے کہا کہ کل پوری قوم نے مایوس عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، ایک گھنٹے بعد عمران خان نے کہا کہ سنجیدہ بات کرنے لگا ہوں۔
اپوزیشن کے پاس کتنے اراکین ہیں؟ سعید غنی نے بتادیا
