تازہ ترین

وزیراعظم جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ خاتون اول کی کرپشن سامنے لائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد( سن نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ خاتون اول کی کرپشن سامنے لائیں گے۔
بلاول بھٹو نے پارا چنار میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ معلوم ہے عثمان بزدار نے وزارت اعلی کے لیے کہاں پیسہ دیا تھا، کسی ایک شخص کی وجہ سے اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔جلسے سے خطاب میں اپنی اردو پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اردو تو 30 سال کی عمر میں کمزور ہے، عمران خان 70 سال کی عمر میں بھی اردو نہیں سیکھے، کم از کم اپنے تین بچوں کو ہی اردو سکھا دیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کی ریاست گالی اور جادو پر مبنی ہے، کوئی عمران خان کو وزیراعظم بنانے کی غلطی ماننے کو تیار نہیں۔انہوں نے پارا چنار میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یہ آپ کا نہیں کسی اور کا وزیراعظم ہے، ہم پہلے دن سے اس سلیکٹڈ اور دھاندلی زدہ حکومت کو نہیں مانتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس شخص نے معیشت تباہ کی، جان بوجھ کر وہ معاشی پالیسی اپنائی جو امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کھلاڑی کو سیاست میں نہیں لانا چاہے تھا۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاراچنار اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے سے خطاب کرنے بذریعہ ہیلی کاپٹرجلسہ گاہ پہنچے تھے۔پارہ چنار آمد پر بلاول بھٹو زرداری بچوں سے بھی ملے، بچوں نے بلاول کو پھول پیش کیے۔بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ گاہ میں موجود پشاور دھماکے کے متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، پشاور دھماکے کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں