تازہ ترین

گلگت سے PTI کی ریلی کی اسلام آباد آمد

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے کارکن ریلی کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ریلی کی قیادت کی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو گلگت سے سرکاری ٹرانسپورٹ پر لایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا بھی 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلانتحریکِ انصاف جی بی کی ریلی میں ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں استعمال کی گئیں۔گلگت بلتستان پولیس کی گاڑیاں بھی ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچی ہیں۔پی ٹی آئی گلگت بلتستان نے ریلی کی صورت میں سری نگر ہائی وے پر پاور شو بھی کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں پڑاؤ کیا ہے جہاں انہیں ناشتہ کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے کارکن کل 27 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے۔انتظامیہ نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو سخت شرائط پر جلسے کی اجازت دے دیدوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی و اپوزیشن جماعت کو کل جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔تحریکِ انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں اور جے یو آئی ایف کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں