تازہ ترین

صدارتی ریفرنس، فواد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے جواب پر ردّ عمل

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ بار کے جواب پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا جواب پڑھ کر لگتا ہے کہ سپریم کورٹ بار باڈی ن لیگ کی سبسڈری ہےفواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام وکیل وکلا تنظیموں کے اس کردار سےنالاں ہے، لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں