تازہ ترین

شاہ محمود نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کردی

ملتان( سن نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز کی مخالفت کردی۔ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے، پارلیمنٹ کےمحافظوں سے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچے توکہا جائے گا کہ گھرکو آگ لگ گئی گھرکے چراغ سے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی تجویزکے حق میں نہیں ہوں، آج وزیر اعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ان حالات میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا، جمہوریت اورنہ معیشت کے مفاد میں ہے لہٰذا اقتدار کی ہوس میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے والوں کو اپنےفیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، ہر ممبر با وقارلوگوں کا چنا ہوا ہے، وہ ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے لیکن فیصلہ کرنے سے پہلے ان توقعات کو ذہن میں رکھنا ہوگا جو حلقے کے عوام نےآپ سےوابستہ کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج 90 کی دہائی کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرز سیاست کے خلاف میثاق جمہوریت کو لایا گیا تھا جس میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں