تازہ ترین

پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیر اعظم نے منحرف اراکین اسمبلی کےخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو قانونی کارروائی کے لیے کہہ دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیاجاسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں