تازہ ترین

وزیراعظم کا اوورسیز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے عوام کو آلو اور پیاز کی قیمتیں بھلادی ہیں۔اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات کےلیے میری ٹیم کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، عوام کی نظریں نواز شریف، شہباز شریف، آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے میری پوری جماعت کو کھڑا کردیا ہے اکثریت 27 مارچ کو اسلام آباد آنے کےلیے تیار ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں