اسلام آباد( سن نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے اراکینِ قومی اسمبلی کو طلب کر لیا۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے آج 25 سے زائد پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملاقات کے موقع پر اراکینِ قومی اسمبلی کو 27 مارچ کے جلسے کی کامیابی سے متعلق ہدایات دیں گے۔وزیرِ اعظم نے مشاورت کیلئے سینئر قیادت کو بنی گالہ بلا لیاذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے ان اراکینِ قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے اراکینِ قومی اسمبلی کو طلب کر لیا
