اسلام آباد( سن نیوز)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ان بہترین ہتھیاروں کی پاک فوج میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔’’ SH 15 آرٹلری گنز سے جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی‘‘جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ویپن سسٹم سے مستقبل میں میدانِ جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان ہتھیاروں سے افواجِ پاکستان کی آپریشنل تیاریوں میں بھی اضافہ ہو گا۔آرمی چیف کا لمز کا دورہآرمی چیف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہآئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لمز کا دورہ بھی کیا۔لمز پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر لمز کے طلباء سے تبادلۂ خیال بھی کیا اور مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف لاہور پہنچ گئے، آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت
