اسلام آباد( سن نیوز)تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا، گورنر سندھ عمران اسماعیل، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں بابر اعوان اور علی امین گنڈاپور بھی پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ شیخ رشید، پرویز خٹک، عامر ڈوگر وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
کور کمیٹی اجلاس، PTI رہنما وزیراعظم ہاؤس پہنچنا شروع
