تازہ ترین

عدم اعتماد، وزیرِ اعظم ارکانِ قومی اسمبلی سے آج اور کل ملیں گے

اسلام آباد( سن نیوز))وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے ارکان سے آج اور کل ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ارکانِ قومی اسمبلی سےتحریکِ عدم اعتماد کےحوالے سے گفتگو کریں گے۔وزیرِاعظم عمران خان اپنے ارکانِ قومی اسمبلی کو اپنی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔ملاقات کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کر لی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں