تازہ ترین

وزیراعظم کا موجودہ سیاسی صورتحال میں پھر سینیئرپارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال میں سینیئرپارٹی قیادت سے پھر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشاورت کیلئے سینیئرپارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس میں بلالیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھک میں پنجاب میں ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں کےتناظرمیں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا تھا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔اس کے علاوہ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں