تازہ ترین

خلیل الرحمٰن قمر کی وزیرِ اعظم صاحب سے مودبانہ گزارش

اسلام آباد( سن نیوز)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیرِ اعظم عمران خان صاحب سےایک مودبانہ گزارش کی ہے۔خلیل الرحمٰن قمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم پاکستان سے اپنے پرانے وعدے یاد رکھنے کی گزارش کی ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا ہُوا کوئی وعدہ یاد ہے یا نہیں‘۔اُنہوں نے خان صاحب سے گزارش کی کہ’اللّٰہ سے ڈریں اور اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیں‘۔ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے یہ ٹوئٹ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں