تازہ ترین

لاہور دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈو بھی سامنے آگئی

اسلام آباد( سن نیوز)لاہور کے انار کلی بازار میں سرکلر روڈ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہے، دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد نصب کیا گيا تھا، دھماکے کی جگہ پر دو فٹ گہرا گڑھا پڑ گيا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گيا۔ زخمیوں کا کہنا ہےکہ وہ اپنے کام میں مصروف تھےکہ اچانک دھماکا ہوا پھر انہیں کچھ نہیں معلوم کہ کیا ہوا۔