تازہ ترین

وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کا اجراء کر دیا

اسلام آباد ( سن نیوز)وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کا اجراء کر دیا۔اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو ان کی شرائط ماننی پڑتی ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی وجہ سے لوگوں پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز نے قربانیاں دیں، بڑی محنت سے متفقہ قومی دستاویز کو تیار کیا گیا، ہر تھوڑی دیر کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ڈسپلنڈ اور تربیت یافتہ فوج ہے، ملک کو محفوظ بنانے پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی کی کثیر الجہتی سمتیں دی گئی ہیں۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سندھ کے سوا تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دی ہے، عوام کو صحت کی سہولت دینے کے لیے صوبوں کو رضا مند کیا۔عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ایک چیلنج ہے، سوئٹزر لینڈ ہمارےناردرن ایریاز کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔