تازہ ترین

سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد ( سن نیوز) سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ پٹیشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے، پٹیشنر نمبر 2 صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔درخواست میں آرٹیکل 184 اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں