تازہ ترین

عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے، پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے، شہباز

اسلام آباد ( سن نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔پی ٹی آئی نے بینک اکاؤنٹس چُھپائے، الیکشن کمیشن میں غلط معلومات فراہم کیںاپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں، پارلیمنٹ کا اس وقت کوئی قائد ایوان نہیں، آئین کے تحت عمران نیازی پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے، وہ تمام لوگ آئینی عہدوں سے استعفیٰ دیں جن کے نام فارن فنڈنگ کیس میں آرہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہےتو عمران نیازی کے لیے کیوں نہیں؟ نوازشریف جیسے مقبول عوامی وزیراعظم پر قانون لاگو ہوسکتا ہے تو عمران نیازی پر کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے ملک میں پیدا ہونے والے سنگین آئینی بحران پر مشاورت کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں