تازہ ترین

قوم کا پیسہ بچانے پر وزیراعظم کی وزیر مواصلات اور NHA کو مبارکباد

اسلام آباد ( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے قوم کا پیسہ بچانے پر وزیر مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 4 رویہ سڑک کی لاگت میں نون لیگ کے مقابلے میں 138 فیصد کمی اور آمدن میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ 5اعشاریہ 18 ارب روپے مالیت کی اراضی تجاوزات سے پاک کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارنامے عالمی سطح پر مہنگائی اور نرخوں میں اضافے کے باوجود سرانجام دیئے گئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں